Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
6 - 4047
حدیث نمبر 6
 روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ  عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ  صلی اللہ  علیہ وسلم نے کہ آگ خواہشات سے گھیردی گئی ہے اور جنت تکالیف سے  ۱؎ گھیر دی گئی ہے ۲؎ (مسلم،بخاری)مگر مسلم کے نزدیک بجائے حجبت کے حفت ہے۔
شرح
۱؎ یعنی دوزخ خود خطرناک ہے مگر اس کے راستہ میں بہت سے بناوٹی پھول و باغات ہیں۔دنیا کے گناہ،بدکاریاں جو بظاہر بڑی خوشنما ہیں یہ دوزخ کا راستہ ہی تو ہیں۔

۲؎ یعنی جنت بڑا بار دار باغ ہے مگر اس کا راستہ خار دار ہے جسے طے کرنا نفس پر گراں ہے۔نماز،روزہ،حج،زکوۃ،جہاد،شہادت جنت کا راستہ ہی تو ہیں۔طاعات پر ہمیشگی،شہوت سے علیحدگی واقعی مشقت کی چیزیں ہیں۔خیال رہے کہ یہاں شہوات سے مراد حرام خواہشیں ہیں جیسے شراب،زنا،سرود،حرام کھیل،تماشے اس میں جائز شہوات داخل نہیں اور مکارہ سے مراد عبادات کی اطاعات کی مشقتیں ہیں لہذا اس میں خودکشی و مال برباد کرنا داخل نہیں۔(مرقاۃ)
Flag Counter