| مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم |
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جنت میں ایک کوزے کی جگہ دنیا اور دنیا کی چیزوں سے بہتر ہے ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ کوزے کی جگہ سے مراد ہے وہاں کی تھوڑی سی جگہ واقعی جنت کی نعمتیں دائمی ہیں دنیا کی فانی،پھر دنیا کی نعمتیں تکالیف سے مخلوط وہاں کی نعمتیں خالص،پھر دنیا کی نعمتیں ادنیٰ وہ اعلٰی اس لیے دنیا کو وہاں کی ادنی جگہ سے کوئی نسبت ہی نہیں۔