۱؎ جنت کے معنی ہیں گھنا باغ جس میں درختوں کی وجہ سے زمین چھپی ہو۔جیم نون ملیں تو اس میں پوشدگی کے معنی ہوتے ہیں،اسی سے ہے جن،جنون،جنتی،جنہ،چونکہ جنت میں گھنے درخت ہیں،نیز وہ دنیا میں نگاہوں سے چھپی ہے،عالم غیب میں سے ہے اس لیے اسے جنت کہتے ہیں۔(مرقات و اشعہ)جنتی تین قسم ہیں:کسبی،وہبی،عطائی۔ کسبی جنتی وہ ہیں جو اعمال سے جنت میں جاویں،وہبی وہ جو کسی جنتی کے طفیل جنت میں جاویں جیسے مسلمانوں کے چھوٹے بچے،عطائی جنتی وہ مخلوق جو جنت کو پُر کرنے کے لیے پیدا کی جاویں گی مگر دوزخ صرف کسبی ہے،اپنی کرنی اپنی بھرنی۔