Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
446 - 4047
حدیث نمبر 446
روایت ہے حضرت عثمان ابن عفان سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے قیامت کے دن تین جماعتیں شفاعت کریں گی انبیاء،پھر علماء،پھر شہید لوگ ۱؎ (ابن ماجہ)
شرح
۱؎  اس ترتیب میں علماء کو شہداء پر مقدم رکھا گیا ہے کیونکہ علماء کے دوات کی روشنائی جس سے وہ دینی تحریر و تصنیف کریں وہ شہیدوں کے خون سے افضل ہے جیسا شیرازی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ابن عبدالبر نے حضرت ابوالدرداء سے ابن جوزی نے حضرت نعمان ابن بشیر سے مرفوعًا روایت کی۔(مرقات)شہید اپنے ستر عزیزوں دوستوں کی شفاعت کرے گا۔خیال رہے کہ یہاں خاص شفاعت مراد ہے ورنہ ہر نیک مسلمان گنہگاروں کی شفاعت کرے گا۔(اشعۃ اللمعات)بلکہ مسلمانوں کے چھوٹے بچے،کعبہ معظمہ،قرآن،ماہ رمضان بھی شفاعت کریں گے۔
Flag Counter