Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
436 - 4047
حدیث نمبر 436
روایت ہے حضرت عوف ابن مالک سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ میرے پاس رب تعالٰی کے پاس سے آنے والا آیا تو مجھے اختیار دیا ۱؎  اس کا کہ میری آدھی امت جنت میں داخل فرمائے اور درمیان شفاعت کے۲؎  تو میں نے شفاعت اختیار فرمائی یہ شفاعت اس شخص کے لیے ہے جوکسی چیز کو اللہ کا شریک نہ ٹھہرائے۳؎(ترمذی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یعنی حضرت جبریل امین یا کوئی اور فرشتہ یہ حکم رب العالمین کا ہمارے پاس پیغام لایا جس میں مجھے اختیار دیا۔سبحان اللہ! اللہ تعالٰی ہمارے حضور کو ان سے پوچھ کر دیتا ہے،یہ ہے محبوبیت"وَ لَسَوْفَ یُعْطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی"۔شعر

خدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالم 			خدا  چاہتا  ہے  رضاء  محمد

۲؎ اس طرح کہ محبوب تم جتنوں کی شفاعت کرو اتنوں کو بخش دوں،پہلے صورت میں حد بندی ہے اس میں بے حد عطا کا وعدہ ہے اس لیے حضور انور نے اسی کو اختیار فرمایا کہ میرے مولٰی میں بخشواتا جاؤں تو بخشتا جا۔شعر

قدرت کی تحریریں جانے			امُی اور تقریریں جانے 

بخشش کی تدبیریں جانےوہ ہے رحمت والا 			جن کا نام ہے محمد ان سے دو جگ ہے اجیالا

۳؎ یہاں شرک سے مراد کفر ہے،کسی یقینی عقیدہ اسلامیہ کا انکار کفر ہے۔خیال رہے کہ خوارج بعض معتزلہ اور اسمٰعیلی وہابی شفاعت کے انکاری ہیں وہ بالکل ٹھیک کہتے ہیں واقعی ان بدنصیبوں کی شفاعت نہ ہوگی خوارج اور معتزلہ کا انکارِ شفاعت تو مرقات میں اس جگہ ہے اور اسماعیلیہ کا انکار تقویۃ الایمان میں دیکھو۔
Flag Counter