Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
42 - 4047
حدیث نمبر 42
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ  عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ  صلی اللہ  علیہ وسلم نے کہ قیامت میں نعمتوں کے متعلق بندے سے پہلا سوال جو ہوگا وہ یہ کہ اس سے کہا جاوے گا  ۱؎ کہ کیا ہم نے تیرے جسم کو صحت نہیں بخشی اور کیا ہم نے تجھے ٹھنڈے پانی سے سیرنہیں کیا۲؎ (ترمذی)
شرح
۱؎ یعنی دوسری نعمتوں کے مقابلہ میں ان نعمتوں کا حساب پہلے ہوگا لہذا یہ حدیث ان احادیث کے خلاف نہیں کہ پہلے نماز کا حساب ہوگایا پہلے ناحق خون کا حساب ہوگا اولیت بہت قسم کی ہے۔

۲؎ معلوم ہوا کہ دنیاوی نعمتوں میں سب سے اعلٰی نعمت تندرستی ہے کہ تمام نعمتیں اس کے ذریعہ استعمال ہوتی ہیں،پھر ٹھنڈا پانی اس کی قدر موسم گرما کے روزوں میں معلوم ہوتی ہے،پانی خود نعمت ہے،ٹھنڈا پانی نعمت پرنعمت ہے۔
Flag Counter