Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
40 - 4047
حدیث نمبر 40
روایت ہے حضرت کعب ابن عیاض سے فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ  صلی اللہ  علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ ہر امت کا کوئی فتنہ ہے اور میری امت کا فتنہ مال ہے  ۱؎ (ترمذی)
شرح
۱؎ یعنی گزشتہ امتوں کی آزمائشیں مختلف چیزوں سے ہوئیں،میری امت کی سخت آزمائش مال سے ہوگی،رب تعالٰی مال دے کر آزمائے گا کہ یہ لوگ اب میرے رہتے ہیں یا نہیں،اکثر لوگ اس امتحان میں ناکام ہوں گے کہ مال پا کر غافل ہوجائیں گے۔اس کا تجربہ برابر ہورہا ہے،اکثر قتل غارت غفلت مال کی وجہ سے ہوتا ہے،ستر فیصدی گناہ مال کی بنا پر ہوتے ہیں۔
Flag Counter