| مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ سورج و چاند قیامت کے دن سیاہ کردیئے جائیں گے ۱؎ (بخاری)
شرح
۱؎ مکوران کے دو معنی کیے گئے ہیں: ایک یہ کہ ان دونوں کو ایسا لپیٹ دیا جاوے گا جیسے گیلا دھلا کپڑا لپیٹ کر گھر کے گوشہ میں ڈال دیا جاتا ہے،دوسرے یہ کہ چاند سورج بے نور کردیئے جائیں گے مگر سورج کی گرمی باقی رہے گی۔چنانچہ میدان حشر میں تجلی نور الٰہی کی ہوگی گرمی سورج کی،رب تعالٰی فرماتاہے:"وَ اَشْرَقَتِ الْاَرْضُ بِنُوۡرِ رَبِّہَا"غرضکہ عجیب نظارہ ہوگا۔