| مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم |
روایت ہے حضرت عبداللہ ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ قیامت قائم نہ ہوگی مگر بدترین مخلوق پر ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ شرار سے مراد عقائد،اعمال،اخلاق میں بدترین۔خلق سے مراد صرف انسان ہیں یعنی جن انسانوں پر قیامت قائم ہوگی وہ سارے کافر بے حیا بدکار بے شرم ہوں گے،نیکی کا نام بھی نہ لیں گے،فرشتے اس وقت ہوں گے جو اللہ اللہ کرتے ہوں گے لہذا اس حدیث پر کوئی اعتراض نہیں گناہ انسان یا جنات ہی کرتے ہیں دوسری مخلوق نہیں کرتی۔