| مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم |
روایت ہے حضرت ابو سعید سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرماتے ہیں کہ سو برس ایسے نہ گزریں گے کہ زمین پر کوئی جنی ہوئی ذات آج کی جو موجود رہے ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ ہم ابھی عرض کرچکے کہ منفوسہ سے مراد انسانی ذات ہے کہ نفاس والی عورتوں سے انسان ہی پیدا ہوتا ہے اور علی الارض فرماکر اصحاب کہف حضرت خضر و الیاس علیہما السلام کو مستثنٰی فرمادیا کہ وہ اگرچہ زمین میں ہیں مگر زمین پر نہیں یعنی لوگوں پر ظاہر نہیں اور حضرت عیسیٰ و ادریس علیہما السلام نہ زمین میں ہیں نہ زمین پر وہ تو آسمان پر ہیں لہذا حدیث بالکل واضح ہے۔