| مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم |
روایت ہے انہیں سے کہ ابن صیاد نے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے جنت کی مٹی کے متعلق پوچھا تو فرمایا کہ سفید میدہ خالص مشک ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎ درمکۃ بروزن جعفرۃ بمعنی سفید میدہ،بعد میں بیضاء فرمانا توضیح کے لیے ہے یعنی جنت کی مٹی رنگت میں سفید خوشبو مشک خالص کی سی ہے۔حضور کیوں نہ بتاتے حضور تو جنت کی سیر کرکے آئے ہیں۔