Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
331 - 4047
حدیث نمبر 331
روایت ہے حضرت عمرو ابن حریث سے ۱؎  وہ حضرت ابوبکر صدیق سے راوی فرمایا ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے خبر دی فرمایا دجال مشرقی زمین سے نکلے گا جسے خراسان کہا جاتا ہے اس کے پیچھے کچھ قومیں ہوں گی گویا ان کے چہرے کٹی ہوئی ڈھالیں ہیں ۲؎(ترمذی)
شرح
۱؎ آپ کا نام عمرو ابن حریث ہے،کنیت ابو سعید قرشی مخزومی ہیں،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات شریف کے وقت  بارہ برس کے تھے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سر پر ہاتھ شریف پھیرا ہے،دعائیں دی ہیں،آخر میں کوفہ میں رہے۔

۲؎  خراسان پورے علاقہ کا نام ہے،پھر ایک شہر کا نام بھی ہے،یہ علاقہ ایران کے ملک میں ہے۔فقیر نے وہ علاقہ دیکھا ہے اس کا ایک حصہ ہرات تک پھیلا ہوا ہے،ہرات افغانستان کا ایک مشہور شہر ہے اس کی اتباع کرنے والے وہ ترک ہوں گے جن کی تحقیق ہم پہلے کرچکے ہیں یہ موجودہ ترک نہیں۔
Flag Counter