Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
309 - 4047
حدیث نمبر 309
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ چھ علامات سے پہلے اعمال کرلو ۱؎ دھواں،دجال،زمین کا جانور،سورج کا پچھم کی طرف سے نکلنا،عام فتنہ اور تم میں سے ہر ایک کا خاص فتنہ ۲؎ (مسلم)
شرح
۱؎ کیونکہ ان چھ علامات کے ظہور کے وقت اعمال صالحہ کرنا بہت ہی مشکل ہوجاویں گے۔

۲؎ یعنی عام فتنوں سے بھی پہلے نیکیاں کرلو اور خاص فتنوں سے بھی پہلے کرلو۔خاص فتنے کیا ہیں،ایسے مشاغل بیماریاں جو اعمال سے روک دیں اور پھر موت تو سب سے بڑی آفت ہے جس پر تمام اعمال ختم ہوجاتے ہیں الا ماشاء اللہ! (مرقات)
Flag Counter