روایت ہے حضرت ابوقتادہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ بڑی نشانیاں دو سو برس کے بعد ہیں ۱؎ (ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یعنی بڑی علامات قیامت یا ان علامات کا لگاتار ظہور آج سے دو سو برس بعد شروع ہوگا یا ہجرت سے یا ہماری وفات سے سنہ ایک ہزار ہجری سے دو سو برس بعد شروع ہوگا اس بعدیت میں بڑی گنجائش ہے اگر دو ہزار برس بعد بھی ہو تب ان دو سو کے بعد ہی ہے۔