Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
3 - 4047
حدیث نمبر 3
 روایت ہے حضرت جابر سے کہ رسول اللہ  صلی اللہ  علیہ وسلم ایک بھیڑ کے مرے بچے پر گزرے تو فرمایا کہ تم میں سے کوئی یہ پسند کرے گا کہ یہ اسے ایک درہم کے عوض ملے؟ ۱؎ صحابہ نے عرض کیا ہم نہیں چاہتے کہ یہ ہمیں کسی بھی چیز کے عوض ملے تو فرمایا اﷲ کی قسم !دنیا اﷲ کو اس سے زیادہ ذلیل ہے جیسی یہ تمہارے نزدیک ۲؎ (مسلم)
شرح
۱؎ یعنی بکری کا مردار بچہ کوئی چار آنے میں بھی نہیں خریدتا کہ اس کی کھال بے کار اور گوشت وغیرہ حرام ہے اسے کون خریدے۔

۲؎  دنیا کے معنی ابھی عرض کردیئے گئے وہ یاد رکھے جاویں۔صوفیاء کرام فرماتے ہیں کہ دنیا دار کو تمام جہان کے مرشد ہدایت نہیں دے سکتے،تارک الدنیا دیندار کو سارے شیاطین مل کر گمراہ نہیں کرسکتے،دنیا دار دینی کام بھی کرتا ہے تو دنیا کے لیے اور دیندار دنیاوی کام بھی کرتا ہے تو دین کے لیے۔
Flag Counter