Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
295 - 4047
حدیث نمبر 295
روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جب میری امت پندرہ خصلتیں اختیار کرے  ۱؎  تو  ان پر بلا نازل ہوگی اور یہ مذکورہ خصلتیں گنوائیں اور نہیں ذکر کیا کہ علم سیکھا جاوے غیر دین کے لیے ۲؎  فرمایا کہ اپنے دوست سے سلوک اپنے باپ پر ظلم کرے فرمایا اور شراب پی جاوے اور ریشم پہنا جاوے ۳؎ (ترمذی)
شرح
۱؎ یعنی وہ ہی عیوب جو ابھی مذکور ہوئے غنیمت کو دولت بنانے سے لے کر شراب پینے کے ذکر تک۔

۲؎  یہ قول صاحب مصابیح کا ہے،چونکہ مذکورہ حدیث میں سولہ عیوب کا ذکر ہے اور آپ فرمارہے ہیں پندرہ اس لیے فرمایا کہ حضرت علی نے ایک عیب کا ذکر نہ فرمایا یعنی علم دین سیکھنا دنیا کے لیے۔

۳؎  یعنی اس روایت کے بعض الفاظ پہلی حدیث کے بعض الفاظ کے کچھ خلاف ہیں مگر معنی مطلب ایک ہی ہے وہاں تھا ادنیٰ یہاں ہے بر،وہاں تھا اقصیٰ یہاں ہے جفا،وہاں تھا الخمور یہاں ہے الخمر،وہاں ریشم پہننے کا ذکر نہ تھا یہاں ہے مگر یہاں لعنت کا ذکر نہیں اس کی بجائے ریشم پہننے کا ذکر ہے اور بجائے تعلیم دین کے یہ ہوتو اس میں بھی سولہ عیوب کا ذکر ہوجاوے گا۔(مرقات)
Flag Counter