Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
29 - 4047
حدیث نمبر 29
 روایت ہے حضرت انس رضی اللہ  عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ  صلی اللہ  علیہ وسلم نے کہ سارے خرچہ اﷲ کی راہ میں ہیں سوائے عمارات کی تعمیر کے کہ ان میں بھلائی نہیں  ۱؎ (ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔
شرح
۱؎ اس کی تفسیر ابھی گزر چکی کہ یہاں بنانے سے مراد دنیاوی غیر ضروری عمارتیں ہیں مسجدیں وغیرہ،یوں ہی دنیاوی ضروری عمارتیں اس سے خارج ہیں بلکہ دنیاوی غیر ضروری عمارتیں بناتے رہام اسراف ہے یعنی فضول خرچی،اسراف گناہ ہے۔
Flag Counter