Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
28 - 4047
حدیث نمبر 28
 روایت ہے حضرت خباب سے وہ رسول اللہ  صلی اللہ  علیہ وسلم سے راوی فرماتے ہیں مسلمان کوئی خرچ نہیں کرتا مگر اس میں اسے ثواب دیا جاتا ہے سوائے اس کے خرچ کے اس مٹی میں  ۱؎ (ترمذی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یعنی کھانے پینے لباس وغیرہ پر خرچ کرنے میں ثواب ملتا ہے کہ یہ چیزیں عبادات کا ذریعہ ہیں مگر بلا ضرورت مکانات بنانے میں کوئی ثواب نہیں لہذا عمارات سازی کا شوق نہ کرو اس میں وقت اور مال دونوں کی بربادی ہے۔خیال رہے کہ یہاں دنیاوی عمارتیں وہ بھی بلا ضرورت بنانا مراد ہیں،مسجد مدرسہ،خانقاہ مسافر خانے بنانے تو عبادات ہیں کہ یہ تو صدقات جاریہ ہیں،یوں ہی بقدر ضرورت مکان بنانا بھی ثواب ہے کہ اس میں سکون سے رہ کر اللہ  کی عبادت کرے گا۔بعض لوگ دیکھے گئے وہ ہمیشہ مکان کی توڑ پھوڑ ہر سال نئے نمونے کے مکانات بنانے ہی میں مشغول رہتے ہیں یہاں یہ ہی مراد ہے۔(مرقات،اشعہ)
Flag Counter