Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
284 - 4047
حدیث نمبر 284
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ قیامت نہ آوے گی حتی کہ مال زیادہ ہوجاوے گا اور بہہ جاوے یہاں تک کہ ایک شخص اپنے مال کی زکوۃ نکالنا چاہے تو کوئی ایسا نہ پائے گا  ۱؎  جو اس سے وہ قبول کرے اور حتی کہ عرب کی زمین چراگاہ اور نہری ہوجاوے گی ۲؎ (مسلم)انہیں کی ایک ر وایت میں فرمایا مکانات اہاب یا یہاب تک پہنچ جاویں ۳؎
شرح
۱؎  اس کی شرح گزر چکی یہ واقعہ قریب قیامت ہوگا۔

۲؎  یہ پیشگوئی تو اب دیکھنے میں آرہی ہے،جدہ سے مکہ معظمہ تک سبزہ باغات ہوگئے،عراق کے ریتلے میدان باغوں میں تبدیل ہوچکے۔

۳؎  اہاب یا یہاب مدینہ منورہ سے بہت دور ایک جگہ کا نام ہے یعنی مدینہ پاک کی آبادی بڑھتے بڑھتے وہاں تک ہوجاوے گی،اب مدینہ منورہ کی آبادی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے،مسجد قبا تک پہنچ گئی ہے،پہاڑوں پر مکان بن گئے ہیں ہم نے خود دیکھے۔
Flag Counter