Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
281 - 4047
حدیث نمبر 281
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ قسطنطنیہ کی فتح قیامت قائم ہونے کے ساتھ ہے ۱؎(ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔
شرح
۱؎  اس فتح سے مراد وہ فتح ہے جو قریب قیامت ہوگی۔معلوم ہوا کہ قسطنطنیہ جسے آج استنبول کہتے ہیں یہ مسلمانوں سے نکل جاوے گا،پھر مسلمان فتح کریں گے۔روم کا یہ شہر عہد صحابہ میں فتح ہوا اور اب تک مسلمانوں کے قبضہ میں ہے۔آج بیت المقدس یہود کے پاس پہنچ گیا یہ بھی علامات قیامت سے ہے۔
Flag Counter