| مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم |
روایت ہے حضرت عبداللہ ابن بسر سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ بڑی جنگ اور شہر کی فتح کے درمیان چھ سال کا فاصلہ ہے اور ساتویں سال دجال نکلے گا ۱؎ (ابوداؤد)اور فرمایا یہ صحیح ترین ہیں۔
شرح
۱؎ یہ حدیث پچھلی حدیث کے خلاف ہے جس میں سات ماہ کا ذکر ہے لہذا یا تو یہاں شہر سے مراد قسطنطنیہ کے علاوہ کوئی اور شہر ہے اور وہاں قسطنطنیہ شہر کی فتح کا ذکر تھا وہ حدیث مجروح ہے یہ حدیث صحیح اس لیے یہاں فرمایا کہ ھذا اصح یہ زیادہ صحیح ہے لہذا سات ماہ کی روایت صحیح نہیں۔(لمعات)مرقات نے فرمایا کہ اس جنگ سے کوئی اور جنگ مراد ہے اور یہاں دوسری جنگ مراد،اس گزشتہ جنگ سے سات ماہ بعد دجال نکلے گا اور اسی جنگ سے سات سال بعد لہذا دونوں حدیثیں درست ہیں۔