| مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم |
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ بڑی جنگ ۱؎ اور قسطنطنیہ کی فتح اور دجال کا نکلنا سات مہینوں میں ہوگا۲؎(ترمذی،ابوداؤد)
شرح
۱؎ بعض روایات میں الملحمۃ الکبریٰ ہے،اس جنگ عظیم سے مراد غالبًا وہ ہی جنگ ہے جس میں سو آدمیوں میں سے ایک بچے گا نناونے ہلاک ہوجائیں گے۔ ۲؎ یہ مدت مسلمانوں کے اس شہر کی طرف متوجہ ہونے کے لحاظ سے ہے اور سات ماہ کی یہ روایت بہت ضعیف ہے اس کے بعض راوی مجروح ہیں۔(اشعہ)