Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
261 - 4047
حدیث نمبر 261
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ رات و دن ختم نہ ہوں گے حتی کہ ایک شخص بادشاہ بنے گا جسے جہجاہ کہا جاوے گا  ۱؎   اور ایک روایت میں ہے کہ حتی کہ غلاموں میں سے ایک شخص بادشاہ بنے گا جسے جہجاہ کہا جاوے گا ۲؎(مسلم)
شرح
۱؎ یعنی قیامت سے پہلے یہ واقعہ ہونا ضروری ہے اس کے بغیر قیامت نہ آوے گی۔شاید جہجاہ ساری دنیا کا بادشاہ ہوگا،اشعۃ اللمعات نے یہ ہی فرمایا۔خیال رہے کہ چار بادشاہ ساری دنیا کے بادشاہ ہوئے:  سکندر اور حضرت سلیمان،بخت نضر،نمرود غالبًا پانچواں بادشاہ یہ ہوگا جو تمام دنیا پر راج کرے گا۔و اللہ اعلم!

۲؎  اس روایت میں من الموالی زائد ہے جو پہلی روایت میں نہ تھا یعنی جہجاہ اصل میں غلام ہوگا بعد میں ساری دنیا کا بادشاہ۔یہ آخری الفاظ مسلم،بخاری کے نہیں مگر چونکہ یہ صرف تائید کے لیے لائے گئے ہیں لہذا اسے مؤلف نے پہلی فصل میں نقل نہ فرمایا۔(مرقات)
Flag Counter