| مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم |
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ قیامت قائم نہ ہوگی حتی کہ قحطان سے ایک آدمی نکلے گا جو لوگوں کو اپنی لاٹھی سے ہانکے گا ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ قحطان ایک قبیلہ کا نام ہے جو یمن میں آباد ہے،یہ لوگ قحطان کی اولاد ہیں اس لیے قحطان کہے جاتے ہیں۔قحطان ان کے مورث اعلٰی کا نام تھا،یہ شخص بادشاہ ہوگا اور سخت گیر بادشاہ ہوگا،لوگ اس کی اطاعت کریں گے،لاٹھی سے ہانکنے کے یہ ہی معنی ہیں،شاید اس شخص کا نام جہجاہ ہوگا جس کا ذکر آگے آرہا ہے۔