مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے راوی فرماتے ہیں لعنتی ہے دنیا کا بندہ اورلعنتی ہے درہم دینار کا بندہ ۱؎ (ترمذی)
شرح
۱؎ دنیا یا درہم و دینار روپیہ پیسہ کا پجاری وہ ہے جو ہر کام ان چیزوں کے لیے کرے حتی کہ نماز بھی پڑھے تو دنیا کے لیے۔