Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
258 - 4047
حدیث نمبر 258
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ قیامت قائم نہ ہوگی حتی کہ تم عجمیوں یعنی خوز اور کرمان سے جہادکرو گے ۱؎ سرخ چہروں والے، چپٹی ناک والے،چھوٹی آنکھ والے،ان کے چہرے گویا کٹی ہوئی ڈھالیں ہیں،ان کے جوتے بال والے ہیں۲؎ (بخاری) اور اس کی ایک روایت بروایت عمرو ابن تغلب ہے کہ چوڑے چہرے والے۳؎
شرح
۱؎ خوز ایک پہاڑ کا نام ہے اس کی وجہ سے اس علاقہ بلکہ وہاں کے باشندوں کو خوز کہا جاتا ہے اس علاقہ کو خوزستان کہتے ہیں۔کرمان کاف کے کسرہ سے ایک علاقہ ہے فارس اور سجستان کے درمیان ایران میں ایک شہر ہے کرمان دوسرا ہے،کرمان شاہ یہ دونوں شہر ہم نے دیکھے ہیں یہاں وہ مراد نہیں۔

۲؎  بعض شارحین نے کہا کہ یہ لوگ وہ ہی ترک ہیں جن کا ذکر ابھی پچھلی حدیث میں ہوا،مرقات نے یہ ہی فرمایا مگر قوی یہ ہے کہ یہ دوسری قوم ہے علاوہ اس ترک قوم کے۔اشعۃ اللمعات اور لمعات نے یہ ہی کہا،فطس جمع ہے افطس کی بمعنی چپٹی چوڑی۔

۳؎  یعنی اس روایت میں بجائے حمر الوجوہ کے عرض الوجوہ ہے یعنی چوڑے چکلے چہرے والے ہوں گے۔
Flag Counter