Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
248 - 4047
حدیث نمبر 248
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا عنقریب بہرے گونگے اندھے فتنے ہوں گے ۱؎ جو انہیں اچک کر دیکھے گا اسے اچک لیں گے۲؎  اور ان میں زبان چلانا تلوار چلانے کی طرح ہوگا۳؎ (ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی ایسے فتنے ہوں گے جن میں حق نظر نہ آوے گا،لوگ حیران ہوں گے کہ ہم کیا کریں اور کہاں جائیں انہیں کچھ سوجھے گا نہیں،لوگ حق بولیں گے نہیں حق دیکھیں گے نہیں لہذا لو گ اندھے بہرے گونگے ہوجائیں گے،چونکہ اس کا سبب وہ فتنے ہوں گے لہذا فتنوں کو بہرا گونگا اندھا فرما دیا گیا۔

۲؎  یعنی ان فتنوں کے قریب جائے گا تماشائی بن کر دیکھنے کی کوشش کرے گا وہ فتنہ میں پڑ جائے گا لہذا اس وقت فتنوں سے دور رہو۔

۳؎   اس کا مطلب ابھی بیان ہوچکا کہ اس فتنہ میں کسی کی حمایت میں بولنا سخت فتنہ کا سبب ہوگا۔
Flag Counter