Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
214 - 4047
حدیث نمبر 214
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آوے گا ۱؎ کہ ان میں اپنے دین پر صبر کرنے والا چنگاری پکڑنے والے کی طرح ہوگا۲؎ (ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث اسناد سے غریب ہے۔
شرح
۱؎ یہ زمانہ قریب قیامت ہوگا جس کی ابتداء آج ہوچکی ہے۔فی زمانہ دیندار بن کر رہنا مشکل ہے آج ڈاڑھی رکھنا،نماز کی پابندی کرنا دوبھر ہوگیا ہے،سود سے بچنا تو قریبًا ناممکن ہی ہے۔

۲؎ یعنی جیسے ہاتھ میں انگارا رکھنا بہت ہی بڑے صابر کا کام ہے،یوں ہی اس وقت مخلص کامل مسلمان بننا سخت مشکل ہوجاوے گا اس لیے فرمایا گیا کہ اس زمانہ میں ایمان پر قائم رہنے والے کو پچاس صحابہ کے اعمال کے برابر ثواب ملے گا۔
Flag Counter