| مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم |
روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے نہیں قائم ہوگی قیامت حتی کہ دنیا کا کامیاب ترین شخص خبیث کے بچے خبیث ہوں گے ۱؎(ترمذی،بیہقی،دلائل النبوۃ)
شرح
۱؎ لکع لام کے پیش کاف کے فتحہ سے بمعنی خبیث،احمق،نادان،بے سمجھ بچہ،یہاں بمعنی خبیث یابمعنی احمق ہے یعنی قوم کے سردار سلطان حاکم وہ لوگ بنیں گے جو خاندانی خبیث ہوں گے جنہیں دین سے کوئی تعلق نہ ہوگا۔دوسری حدیث میں جو حضرت حسین کو لکع فرمایا گیا وہاں بمعنی نا سمجھ بچہ پیارا لخت جگر ہے۔یہاں لمعات میں ہے کہ لکع زمین سے چمٹا ہوا میل ہے،ذلیل خبیث نادان کو لکع اس لیے کہا جاتا ہے کہ خباثت اور نادانی اس کے لیے لازم ہوتی ہے۔