| مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم |
روایت ہے حضرت حذیفہ سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا قیامت قائم نہ ہوگی حتی کہ تم لوگ اپنے امام کو قتل کرو گے اور اپنی تلواروں سے اور تمہارے بدترین لوگ تمہاری دنیا کے وارث ہوجائیں گے ۱؎(ترمذی)
شرح
۱؎ یہ تینوں باتیں عہدعثمانی اور اس کے بعد ہوچکیں اور قریب قیامت میں بھی ہوں گی غالبًا وہ ہی واقعے مراد ہیں جو قریب قیامت ہوں گے۔مسلمانوں نے اپنے خلیفہ عثمان غنی کو قتل بھی کیا،پھر زمانہ حیدری میں آپس میں کشت و خون بھی بہت کیے،پھر بدترین لوگ بادشاہ بھی بنے جیسے یزید،حجاج وغیرہ۔