| مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم |
روایت ہے حضرت عبداللہ ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ایسا کوئی بندہ مؤمن نہیں جس کی آنکھوں سے آنسو نکلیں اگرچہ مکھی کے سر برابر ہوں اللہ کے خوف سے ۱؎ پھر وہ آنسو اس کے چہرے کے ظاہری حصہ کو پونچھیں۲؎ مگر اسے اللہ آگ پر حرام فرمادے گا۔(ابن ماجہ)
شرح
؎ خوف سے عام ڈر مراد ہے۔گنہگار کو اللہ کے عذاب کا خوف ہو خواہ نیک کار کو اللہ تعالٰی کی ہیبت ہو۔خیال رہے کہ یہاں خوف کے رونے کی جزاء کا ذکر ہے یعنی دوزخ سے نجات،ذوق شوق کا رونا اس سے افضل اس کی جزاء ان شاءاللہ جنت کی عطا ہوگی۔ ۲؎ حر ح کے پیش ر کے شد سے بمعنی چہرے کا سامنے والا حصہ یعنی آنسو اس قدر نکلیں کہ اس کے چہرے پر بہہ کر آجاویں۔بہتا خون وضو توڑ دیتا ہے بہتا آنسو گناہ توڑدیتا ہے۔