Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
196 - 4047
حدیث نمبر 196
روایت ہے حضرت انس سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا کہ اللہ تعالٰی فرمائے گا کہ آگ سے اسے نکال لو جس نے مجھے ایک دن یاد کیا ہو یا ایک جگہ میں مجھ سے خوف کیا ہو ۱؎(ترمذی،بیہقی کتاب البعث والنشور)
شرح
۱؎ من سے مراد مسلمان مخلص ہے اور خوف سے مراد دل کا ڈر ہے،اس کے عمل کے ہے یعنی جو مسلمان عمر بھر میں ایک بار بھی مجھ سے ڈرا ہو اور ڈر کر گناہ سے توبہ کرلی ہو یا جسے میں ایک بار بھی گناہ کرتے وقت یاد آگیا ہوں اور اس یاد کی وجہ سے وہ گناہ سے باز رہا ہو اسے دوزخ سے نکال لو یا بچا لو۔یہ فرمان عالی اس آیت شریفہ کی تفسیر بھی ہوسکتی ہے"وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ وَ نَہَی النَّفْسَ عَنِ الْہَوٰی فَاِنَّ الْجَنَّۃَ ہِیَ الْمَاۡوٰی"۔
Flag Counter