Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
193 - 4047
الفصل الثانی

دوسری فصل
حدیث نمبر 193
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ میں نے دوزخ کی طرف نہ دیکھا جس سے بھاگنے والا سورہا ہے اور نہ جنت کی مثل جس کا طلبگار سو رہا ہے ۱؎ (ترمذی)
شرح
۱؎  یہ فرمان عالی اظہار تعجب کے لیے ہے کہ دوزخ بڑی ہی خطرناک چیز ہے مگر لوگ اس سے بچنے کی فکر نہیں کرتے صرف منہ سے خوف کا اظہارکرتے ہیں۔جنت بڑی ہی اعلٰی نعمت ہے مگر لوگ اس کے حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتے،صرف زبانی رغبت ہی کرتے ہیں،اس بیماری میں ہم سب ہی گرفتار ہیں۔
Flag Counter