Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
192 - 4047
حدیث نمبر 192
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ ہر بندہ اس پر اٹھایا جاوے گا جس پر مرے گا ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎ یعنی اعتبار خاتمہ کا ہے اگر کوئی کفر پر مرے تو کفر پر ہی اٹھے گا اگرچہ زندگی میں مؤمن رہا ہو اور اگر ایمان پر مرے تو ایمان پر اٹھے گا اگرچہ زندگی میں کافر رہا ہو۔صوفیاء فرماتے ہیں کہ انسان جو مشغلہ زندگی میں کرے گا اسی پر ان شاء اﷲ مرے گا اور جس پر مرے گا اسی پر اٹھے گا ان شاءاﷲ،ذاکرین ذکر الٰہی کرتے ہوئے اٹھیں گے،شاغلین یار کے شغل میں،واصلین وصال میں،کاملین کمال میں حتی کہ بلال اذان دیتے ہوئے اٹھیں گے،اﷲ تعالٰی زندگی میں اچھا شغل عطا کرے اسی پر موت دے۔
Flag Counter