Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
169 - 4047
حدیث نمبر 169
روایت ہے حضرت معاذ ابن جبل سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ آخری زمانہ میں ایسی قومیں ہوں گی جو ظاہریت کی دوست ہوں گی اورپوشیدہ کی دشمن  ۱؎ تو عرض کیا گیا یا رسول اللہ یہ کیوں کر ہوگا فرمایا یہ انکے بعض کے بعض سے رغبت اور بعض کے بعض سے ڈرنے کی وجہ سے ہوگا ۲؎
شرح
۱؎ یعنی قریب قیامت ایسے لوگ ہوں گے جو اپنی نیکیاں علانیہ پسند کریں گے تاکہ لوگ ان کی واہ واہ کریں،تنہائی میں یا تو اعمال کریں گے ہی نہیں یا کریں گے تو معمولی طریقہ سے۔

۲؎  یعنی ان لوگوں کے دلوں میں اﷲ کا خوف اﷲ سے امید نہ ہوگی یا کم ہو گی،لوگوں کا خوف لوگوں سے امید ان پر غالب ہوگی۔ اس فرمان عالی میں علماء،عابدین، زاہدین ،سخی،مجاہد وغیر ہ سب ہی داخل ہیں،ہر عمل اخلاص سے قبول ہوتا ہے۔ یہاں اشعۃ اللمعات میں ہے کہ اس میں وہ بھی داخل ہیں جو لوگوں سے ظاہری محبت کریں وہ بھی غرض کے لیے جب غرض نکل جاوے دوستی بھی ختم ہوجاوے۔
Flag Counter