Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
168 - 4047
حدیث نمبر 168
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جب بندہ علانیہ نماز پڑھے تو بھی اچھی اور خفیہ نماز پڑھے تو بھی اچھی تو اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ یہ میرا سچا بندہ ہے  ۱؎(ابن ماجہ)
شرح
۱؎  یعنی اس بندے میں ریا کاری نہیں ہے یہ بندہ مخلص ہے،اگر ریاکار ہوتا تو علانیہ نماز اچھی طرح پڑھتا خفیہ میں معمولی طرح،جب یہ خفیہ میں بھی اچھی طرح پڑھتا ہے تو مخلص ہی ہے۔
Flag Counter