Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
165 - 4047
حدیث نمبر 165
روایت ہے حضرت انس سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا کہ انسان کی شر کے لیے یہ کافی ہے کہ اس کی طرف دین یا دنیا میں انگلیوں سے اشارہ کیا جاوے  ۱؎ سواء اس کے جسے اﷲ محفوظ رکھے ۲؎(بیہقی شعب الایمان)
شرح
۱؎ یعنی دنیاوی کمالات دولت،صحت،طاقت میں یوں ہی دینی کمالات علم،عبادت،ریاضت میں مشہور ہونا عوام کے لیے خطرناک ہی ہے کہ اس سے عمومًا دل میں غرور تکبر پیدا ہوجاتے ہیں اس سے گمنامی اچھی چیز ہے ۔

۲؎  یعنی ہاں بعض بندے ایسے بھی ہیں کہ وہ شہرت سے متکبر نہیں ہوتے وہ سمجھتے ہیں کہ نیک نامی و بدنامی اللہ کے قبضہ میں ہے اورلوگوں کا کوئی اعتبار نہیں،انہیں زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگاتے دیر نہیں لگتی۔حضور کے تحمل کا یہ حال ہے کہ 

پیش او گیتی جبیں فرسودہ است 			خویشتن راعبدہ فرمودہ است
Flag Counter