| مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم |
روایت ہے حضرت ابن عمر سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا کہ اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ میں نے ایسی مخلوق بھی پیدا کی ہے جن کی زبانیں شکر سے زیادہ میٹھی ہوں گی اور ان کے دل ایلوے سے زیادہ کڑوے ۱؎ تو اپنی ہی قسم فرماتا ہوں کہ ایسا فتنہ مسلط کروں گا جو بردبار کو حیران کردے گا ۲؎ میری وجہ سے دھوکہ کھاتے ہیں یا جرأت کرتے ہیں۔(ترمذی)اور فرمایا کہ یہ حدیث غریب ہے۔
شرح
۱؎ آج کل یہ دونوں باتیں بدمذہبو ں خصوصًا مرزائیوں،وہابیوں میں بہت دیکھی جاتی ہیں یہ لوگ زبان کے بہت ہی میٹھے ہوتے ہیں دلوں میں کفر و بے دینی کا زہر ہوتا ہے۔بعض سانپ بہت ہی خوبصورت ہوتے ہیں مگر بڑے زہریلے ان کو دور سے ہی دیکھو قریب نہ جاؤ۔خیال رکھو کہ کھوٹے سونے کا بیوپاری بڑا میٹھا ہوتا ہے مگر کرتا ہے شکار۔ ۲؎ لأتيحنہم بنا ہے اناحۃ سے جس کا مادہ ہے تح بمعنی تقدیر و تسلیط،اس کی تحقیق ابھی ہوچکی کہ ایسے لوگوں پر کیسے فتنے آئیں گے۔