Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
153 - 4047
حدیث نمبر 153
روایت ہے حضرت ابوالدرداء سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ روزی بندے کو ایسی ڈھونڈھتی ہے جیسے اسے اس کی موت ڈھونڈتی ہے  ۱؎ (ابونعیم حلیہ)
شرح
۱؎ بلکہ رزق کی تلاش موت کی تلاش سے زیادہ قوی ہے کیونکہ موت عمر ختم ہوجانے پوری ر وزی کھالینے کے بعد آتی ہے مگر رزق ہر وقت آتا رہتا ہے،رب فرماتاہے:"ثُمَّ رَزَقَکُمْ ثُمَّ یُمِیۡتُکُمْ ثُمَّ یُحْیِیۡکُمْ"۔(مرقات)مقصد یہ ہے کہ موت کو تم تلاش کرو یا نہ کرو۔بہرحال تمہیں پہنچے گی،یوں ہی تم رزق تلاش کرو یا نہ کرو ضرور پہنچے گا،ہاں رزق کی تلاش سنت ہے موت کی تلاش ممنوع مگر ہیں دونوں یقینی۔برادران یوسف علیہ السلام رزق کی تلاش میں مصر گئے گمے ہوئے یوسف کو پالیا۔
Flag Counter