Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
127 - 4047
الفصل الثانی

دوسری فصل
حدیث نمبر 127
روایت ہے حضرت ابوبکرہ ۱؎ سے کہ ایک شخص نے عرض کیا یارسول اللہ کون آدمی اچھا ہے فرمایا جس کی عمر بھی لمبی ہو اور اس کے عمل اچھے ہوں ۲؎ عرض کیا تو کون آدمی برا ہے فرمایا جس کی عمر دراز ہو اور اس کے عمل برے ہوں۔(احمد،ترمذی،دارمی)
شرح
۱؎ آپ مشہور صحابی ہیں،اہل طائف سے ہیں،آپ کے حالات بیان ہوچکے ہیں۔

۲؎ یعنی جس کی عمر درازہو اور اس کی نیکیاں زیادہ ہوں ہر دن اس کی نیکیاں بڑھائے ایسا شخص بہت ہی خوش نصیب ہے،اور جس کی نیکیاں گناہوں کے برابر ہوں وہ نمبر دوم کا خوش نصیب ہے۔ایسا شخص مشکل سے ملے گا جو زندگی میں کبھی کوئی گناہ نہ کرے،یہ شان حضرات انبیاء کرام کی ہے یا خاص اولیاء اﷲ کی،یہاں وہ ہی معنی مراد ہیں جو ہم نے عرض کیے۔
Flag Counter