Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
125 - 4047
حدیث نمبر 125
روایت ہے حضرت زید ابن حسین سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ میں نے مالک سے سنا ان سے پوچھا گیا کہ دنیا میں بے رغبتی کیا چیز ہے فرمایا حلال کمائی ۲؎ اور جھوٹی امیدیں ۳؎ (بیہقی شعب الایمان)
شرح
۱؎ آپ تبع تابعی نہیں،حضرت امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے خاص خدام سے ہیں،آپ کے حالات زندگی معلوم نہ ہوسکے۔

۲؎ حلال کمائی سے عبادات میں لذت،دل میں بیداری،آنکھوں میں تری،دعا میں قبولیت پیدا ہوتی ہے۔جو بندہ مقبول الدعاء بننا چاہے وہ اکل حلال اور صدق مقال یعنی غذا حلال اور سچی زبان رکھے،حلال کمائی وہ جو حلال ذریعوں سے آئے۔

۳؎ دنیاوی امیدیں کم رکھنے سے غفلت نہیں آتی انسان گناہ پر دلیر نہیں ہوتا توبہ میں جلدی کرتا ہے یہ بہت سی بیماریوں کا علاج ہے۔
Flag Counter