Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
122 - 4047
حدیث نمبر 122
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ میری امت کی عمریں ساٹھ ستر سال کے درمیان ہوں گی کم لوگ اس سے آگے بڑھیں گے  ۱؎ (ترمذی،ابن ماجہ)اور حضرت عبداﷲ ابن شخیر کی حدیث باب عیادۃ المریض میں بیان کردی گئی ۲؎
شرح
۱؎ یعنی بہت کم لوگ ستر سے آگے بڑھیں گے،سو سال سے آگے بڑھنے والے تو بہت ہی کم ہوں گے۔چنانچہ حضرت انس ابن مالک کی عمر ایک سو تین سال ہوئی،جناب اسماء بنت ابوبکر صدیق کی عمر ایک سو سال ہوئی،کسی قوت میں کمی نہ آئی،حسان ابن ثابت کی عمر ایک سو بیس سال ہوئی،حضرت سلمان فارسی کی عمر ساڑھے تین سو سال ہوئی مگر اسلام میں تھوڑا عرصہ رہے،  ۵۳ھ؁ میں وفات پائی۔(مرقات)میں نے حضرت سلیمان فارسی کے مزار کی زیارت کی ہے۔بغداد شریف سے تین میل دور مسلمان پاک بستی میں ہے پہلے اسے مدائن کہتے تھے۔

۲؎ یعنی وہ حدیث مصابیح میں یہاں تھی ہم نے مناسبت کے لحاظ سے وہاں بیان کردی۔
Flag Counter