Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
121 - 4047
حدیث نمبر 121
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے راوی فرمایا میری امت کی عمر ساٹھ ستر سال کے درمیان ہوگی  ۱؎ (ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔
شرح
۱؎ یعنی میری امت کی عمریں عمومًا ساٹھ ستر سال کے درمیان ہوں گی اگرچہ بعض لوگ ساٹھ سال سے پہلے مرجائیں گے بعض ستر سے بڑھ جائیں گے۔حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم،حضرت ابوبکر صدیق،عمر فاروق،علی مرتضٰے کی عمر تریسٹھ۶۳ سال ہوئیں اور حضرت حکیم امت کی عمر شریف بھی تریسٹھ۶۳ سال ہوئی کہ آپ کا وصال ۳ رمضان ۱۳۹۳ء ہوا،حضرت عثمان غنی کی عمر بیاسی یا اٹھاسی سال ہوئی اس حدیث کی صحت پر تجربہ شاہد ہے۔
Flag Counter