Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
119 - 4047
حدیث نمبر 119
روایت ہے حضرت انس سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ انسان ہے اور یہ اس کی موت ہے اور اپنا ہاتھ اپنی گدی پر رکھا  ۱؎ پھر ہاتھ دراز کیا فرمایا یہاں اس کی امید ہے ۲؎ (ترمذی)
شرح
۱؎ تفاسیر کا پچھلا حصہ جسے اردو میں گدی کہا جاتا ہے پنجابی میں گھتی۔

۲؎ یعنی موت تو سر پر کھڑی ہے اور امیدیں بہت لمبی لمبی بندھی ہوئی ہیں یہ ہم جیسے غافلوں کا ذکر ہے۔حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ شعر پڑھتے تھے شعر 

کل امرئٍ مصبح فی اھلہ 			والموت اقرب من شراك نعلہ
Flag Counter