| مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم |
روایت ہے حضرت عمران ابن حصین سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اﷲ تعالٰی بال بچوں والے غریب مسلمان سے بہت محبت فرماتا ہے ۱؎ (ابن ماجہ)
شرح
۱؎ جو مؤمن صاحب عیال کثیر البال(بہت فکر مند)فقیر الحال ہو پھر سوال سے بچے تو وہ صاحب کمال ہے،محبوب رب ذوالجلال ہے کہ کسی سے رب کی شکایت نہیں کرتا راضی بہ رضا رہتا ہے مگر یہ عمل ہے بہت مشکل۔