Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
103 - 4047
حدیث نمبر 103
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا کی تین چیزیں پسند تھیں کھانا،بیویاں،خوشبو  ۱؎ تو  آپ نے دو چیزیں تو پالیں اور ایک نہ پائی بیویاں اور خوشبو پالیں اور کھانا نہ پایا ۲؎(احمد)
شرح
۱؎ ان تنا چیزوں سے محبت سنت ہے: اپنی بیوی سے محبت تقویٰ کی اصل ہے،جو شخص اپنی بیوی سے محبت نہیں کرتا وہ بدکار ہوجاتا ہے۔خوشبو کا تعلق روحانیت سے ہے جس قدر روحانیت قوی ہوگی اسی قدر خوشبو بھی پیاری ہوگی،اب بھی دیکھا گیا ہے کہ مقبول بندوں کو خوشبو پیاری ہوتی ہے۔

۲؎  یعنی بیویاں اور خوشبو تو بہت کثرت سے پائیں مگر کھانا کثرت سے نہ پایا،یہاں اصل پانے کی نفی نہیں بلکہ مبالغہ کی نفی ہے۔
Flag Counter