Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
925 - 975
حدیث نمبر 924
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے اللہ کسی گھر والوں پر مہربانی کا ارادہ نہیں کرتا مگر انہیں نفع دیتا ہے اور اللہ  ان کو محروم کرنا نہیں چاہتا مگر انہیں نقصان دیتا ہے ۱؎ (بیہقی شعب الایمان)
شرح
۱؎ یعنی اللہ تعالٰی جن لوگوں پر کرم فرماتا ہے ان کے دلوں میں نرمی ڈال دیتا ہے وہ لوگوں پر نرمی کرتے ہیں جس سے ان کی عزت  اور  بڑھ جاتی ہے اور جن لوگوں پر اللہ تعالٰی قہر فرماتا ہے انہیں نرمی دل سے محروم کردیتا ہے،ان کے دل سخت ہو جاتے ہیں،لوگوں سے سختی سے پیش آتے ہیں۔نرمی بہت اچھی چیز ہے ہاں دین میں سختی اچھی ہے۔
Flag Counter