Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
918 - 975
حدیث نمبر 918
روایت ہے حضرت معاذ سے  فرماتے ہیں جو آخری وصیت مجھے حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمائی جب کہ میں نے اپنا پاؤں رکاب میں رکھا ۱؎  یہ تھی کہ فرمایا اے معاذ اپنے اخلاق لوگوں سے اچھے رکھو ۲؎ (مالک)
شرح
۱؎ حضرت معاذ ابن جبل کو حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نے یمن کا حاکم بناکر بھیجا جب آپ وہاں جانے کے لیے سوار ہوئے تو حضور انور نے یہ فرمایا۔

۲؎  یعنی تم وہاں حاکمانہ شان و شوکت سے لوگوں سے الگ تھلگ نہ رہنا اور اپنے پاس آنے جانے والوں سے بدخلقی سے پیش نہ آنا۔خیال رہے کہ خلق اور چیزہے ظالم کو سخت سزا دینا،ملک میں سختی سے انتظام کرنا کچھ اور ہے لہذا یہ حکم عالی سیاست کے خلاف نہیں۔
Flag Counter