| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ شرم غیرت اور ایمان سارے ساتھی ہیں ۱؎ تو جب ان میں سے ایک اٹھالیا جاتا ہے تو دوسرا بھی اٹھالیا جاتا ہے۔اور حضرت ابن عباس کی روایت میں ہے کہ جب ان میں سے ایک چھن جاتا ہے تو دوسرا اس کے ساتھ جاتا ہے۲؎(بیہقی شعب الایمان)
شرح
۱؎ یہاں قرناء جمع دو کے لیے ارشاد ہوا،قرنا جمع ہے قرین کی بمعنی ساتھی،مشکوۃ شریف کے بعض نسخوں میں قرنا تثنیہ مذکر ماضی مطلق سے ہے یعنی حیاء اور ایمان رہنے اور جانے میں ساتھ ہیں،جس دل میں ہوں گےدونوں ہوں گے نہ ہوں گے دونوں نہ ہوں گے،مؤمن بے حیا نہیں ہوسکتا کافر حیادار نہیں ہوسکتا۔۲؎ خیال رہے کہ یہاں ایمان سے مراد کامل ایمان ہے اور حیاء سے مراد ایمانی شرم و غیرت ہے یعنی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے غیرت جو گناہوں سے روک دے۔