Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
883 - 975
حدیث نمبر 883
روایت ہے حضرت ابو سعید سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ نہیں ہے بردبار مگر لغزش والا ۱؎  اور نہیں ہے حکمت والا مگر تجربہ کار ۲؎(احمد،ترمذی)اور کہا یہ حدیث حسن غریب ہے۔
شرح
۱؎ یعنی عمومًا انسان لغزشیں کرکے ٹھوکریں کھا کر بردبار و حلیم بنتا ہے کہ لوگ اس کی لغزشوں پر اسے اس کی غلطیوں پر مطلع کرتے ہیں،اسے شرمندہ کرتے ہیں تب کہیں جاکر وہ حلیم بنتا ہے،ایسے لوگ بہت تھوڑے ہیں جو دوسروں کی لغزش سے سبق لے لیں۔

۲؎  یعنی عمومًا لوگ تجربہ کرکے حکیم بنتے ہیں۔یہاں عام لوگوں کا ذکر ہے اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے علیم و حکیم ہے،یوں ہی حضرات انبیاء و اولیاء اول سے ہی علیم و حکیم ہوتے ہیں لہذا حدیث واضح ہے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔
Flag Counter